عام آدمی پارٹی جموں کشمیر یونٹ کے لیڈران اورند کیجروال اور سندیپ پاٹھک سے ملاقی
سرینگر /24جنوری
عام آدمی پارٹی کے جموں کشمیر یونٹ سے وابستہ لیڈران و کارکنان نے نئی دلی میں پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری سندیپ پاٹھک اور دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجرول سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے جموں کشمیر کی صورتحال پر غور و خوض کیا اور آنے والے اسمبلی انتخابات بھی بات چیت ہوئی ۔
وفد میں صوبائی صدر کشمیر ڈاکٹر غلام مصطفی خان کے علاوہ دیگر زعما ءتھے جس دوران انہوں نے جموں کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو لیکر تفصیلی بات کی اور واضح کر دیا کہ عام آدمی پارٹی اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور جیت کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سطح پر ہر ممکن کام کیا جائے گا ۔ ا
س کے علاوہ انہوں نے پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹر ی کو جموں کشمیر میں نوجوانوں کو روز گار کے حوالہ سے درپیش مسائل ، لینڈ ایکٹ، کسانوں کے مسائل اور دیگر معاملات سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان تمام مسائل کو اجاگر کرکے ان کی جانب دھیان دیا جائے جس پر نیشنل جنر ل سیکرٹری نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو مرکزی سرکار سے اٹھایا جائے گا اور ہم کشمیری عوام کے مسائل کی طرف خاص توجہ دیں گے
Comments are closed.