برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود وادی میں سردیوں کا راج بر قرار
سرینگر/ 24 جنوری/ ٹی آئی نیوز
شام سے بڑے پیمانے پر برفباری کی پیشگوئی کے بیچ قاضی گنڈ کو چھوڑ کر جموں اور کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی در ج ہوئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.