ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا دورہ اونتی پورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

اونتی پورہ /23جنوری / ٹی آئی نیوز

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر رینج رئیس محمد بٹ (آئی پی ایس ) نے پولیس ضلع اونتی پورہ کا دورہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی پی ایل اونتی پورہ میں جرائم اور سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف (جے کے پی ایس)، ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او پامپور، ایس ڈی پی او ترال، ڈی وائی ایس پی ڈار، ایس آر پی او، ڈی وائی ایس پی (پروبشن )، ایس ایچ اوز، پولیس ضلع اونتی پورہ کے انچارج پی پیز نے شرکت کی
ایس ایس پی اونتی پورہ نے ضلع کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور ڈی آئی جی کو پولیس ضلع کی موجودہ صورتحال بشمول انسداد ملی ٹنسی آپریشنز، امن و امان کی بحالی اور مقدمات کی تفتیشی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی
ڈی آئی جی ایس کے آر نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنے متعلقہ علاقوں کی سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کریں

Comments are closed.