بلور کھٹوعہ میں المناک سڑک حادثہ ،5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جموں /21جنوری / ٹی آئی نیوز

جموں کے کھٹوعہ ضلع کی بلاور تحصیل کے دھنو پارول علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے جبکہ 15دیگر زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام پولیس اسٹیشن بلاور علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے کر ایک ٹیمپو میکسی کیب کوگ سے دھنو پیرول جا رہا تھا جب دھنو پیرول کے قریب سیلا پہنچنے پر پھسلن کی وجہ سے 150میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ بعد ازاں ایس ایچ او سنیل شرما کی قیادت میں پولس تھانہ بلاور کی ایک ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن میں شامل ہوگئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر ہی چار مسافروں کی لاشیں نکال لیں جبکہ شدید زخمی 16 مسافروں کو بچا کر طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) بلور منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں، زخمیوں میں سے ایک کی شناخت کاکو رام ولد کرشن چند اور دھنو پیرول کے ساکن کے طور پر ہوئی، ایس ڈی ایچ بلاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
اس سلسلے میں تھانہ بلور میں مقدمہ درج کرکے افسوسناک حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Comments are closed.