حکومت نے جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر 54 ماہ سے عائد پابندی ختم کر د ی

سرینگر/19جنوری/
حکومت نے ذاتی بندوق اسلحہ لائسنس جاری کرنے کےلئے تمام ضلع کمشنروں کو مجاز بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹوںپر لائسننس کی اجرائی کے حوالے سے عائد کردہ پابندی کو ہٹایا گیاہے ۔ اسلحہ کی لائسنس حاصل کرنے والے کے بارے میںمجسٹریٹ کو سی آئی ڈی ویری فکیشن اورپولیس سے رہائش کی تصدیق اورکیریکٹر سرٹفکیٹ حاصل کرناضروری ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والے امیدوارکاضلع کا رہائشی ہونا لازمی قراردیا گیا ہے اوراس کےلئے اسے سند بھی فراہم کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ضلع مجسٹریٹوں پر 54 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جموں و کشمیر میں نئے انفرادی اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد پابندیوں کو منسوخ کردیا۔اس ضمن میں فائنانشل کمشنر ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری راج کمار گوئل کی جانب سے جاری کردہ گورنمنٹ آرڈر نمبر 922 – ہوم آف 2018 مورخہ 12.07.2018 میںیہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع مجسٹریٹوں پر نئے انفرادی اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد پابندی کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔تمام متعلقہ بشمول ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس (لائسنسنگ اتھارٹیز) سے کہا گیا ہے کہ وہ آرمز ایکٹ 1959 اور آرمس رولز 2016 کی دفعات پر عمل کرنے کے علاوہ اضافی شرائط پر عمل کریں۔تازہ حالات میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو انفرادی اسلحہ لائسنس دینے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے شناخت کے ثبوت کے طور پر آدھار کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔ضلع مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ لائسنس دینے یا کسی درخواست دہندہ سے کسی دوسری سروس تک رسائی کے لیے صرف ایسی ہی درخواستوں کو قبول کریں گے، جو اس مخصوص ضلع کا رہائشی ہے اور کسی بھی صورت میں وہ لائسنس یا لائسنس کی تجدید نہیں کریں گے جودرخواست دہندہ اپنے ضلع کے دائرہ اختیار میں نہیں رہتا ہے۔

Comments are closed.