جموں کشمیر میں جلد 5Gخدمات شروع کی جائیں گی/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر/19 جنوری/
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ جموںکشمیرمیں بہت جلد 5Gسروس چالوکی جائے گی تاکہ جدید دور میں انٹرنیٹ کا فائدہ نوجوانوں کو پہنچایا جائے ۔ انہوںنے بتایاکہ جوابدہ شفاف انتظامیہ اورآسان رسائی کےلئے بہترین ٹیکنالوجی مدد دیتی ہے ۔ ایل جی نے لاوا انٹرنیشنل کے صدر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں فائیو جی خدمات کی فراہمی میں انہیںبھرپور تعاون فراہم کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق لاوا انٹرنیشنل کے صدر سنیل رینا نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ایس رینا نے لیفٹیننٹ گورنر کو کمپنی کے اقدامات اور عام لوگوں کے لیے 5G ڈیوائسز کو مزید سستی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ چونکہ تیز رفتار 5G نیٹ ورکس کا آغاز ہونا شروع ہو گیا ہے، بہت جلد ہمارے پاس پورے جموںکشمیر میں خدمات دستیاب ہوں گی۔
Comments are closed.