موسم نے بدلی کروٹ ،پیرپنچال کے آر پار رواں سال کی پہلی برفباری

میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں جم کر تو کہیں ہلکی برفباری سے معمول کی زندگی متاثر

سرینگر /13جنوری / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سال رواں کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ، کہیں درمیانی درجے سے بھاری برفباری کے باعث چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیاجبکہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی۔ اسی دوران تازہ برفباری کے باعث وادی کا بیرون دنیا سے فضائی رابطہ منقطع ہوکے رہ گیا ۔ پہلگام ، سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعدسرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک درمیانی درجے سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 14جنوری سے موسم میں بہتری آنے کا امکا ن ظاہر کیا ہے

Comments are closed.