گاندربل واقعہ :دوسرے مزدور کی بھی نعش بر آمد

سرینگر /12جنوری /

وسطی ضلع گاندربل کے سربل بال تل علاقے میں برفانی تودہ گر آنے کے بعد اس کے نیچے دب جانے سے ایک اور مزدور کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ اس طرح سے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے
حکام نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودے کی زد میں آکر دو مزدورں کی موت ہوئی ہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں حالات قابو میں ہے اور مزدور کو باز یاب کرنے کیلئے بچاﺅ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ ادھر چیف میڈیکل افسر گاندربل نے بتایا کہ علاقے میں طبی ٹیمیں روانہ کی گئی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں تعینات کی گئی ہے ۔ اسی دوران حکام کے مطابق علاقے میں بچاﺅ ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور وہ فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.