پونچھ میں زنگ آلودہ گرینیڈ بر آمد بعد میں ناکارہ بنایا گیا ، تحقیقات شروع / پولیس

سرینگر /12جنوری /
ضلع پونچھ میں پولیس لائنز کے نزدیک ایک زنگ آلودہ گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پونچھ ضلع میں ایم ٹی گراو¿نڈ ڈی پی ایل کے قریب ایک زنگ آلود زندہ گرنیڈ برآمد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد دوپہر ایم ٹی گراو¿نڈ ڈی پی ایل کے قریب ملا۔جس کے بعد پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور اور انہوںنے بعد میں گرینیڈ کو ناکارہ بنایا ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.