فوڈ اینڈ سپلائیز محکمہ کے انفورسمنٹ اسکارڈ کی جانب سے شہر سرینگر میں چیکنگ کا عمل تیز

من مانی کے الزام میں64گوشت کی دکانیں سیل ،قصوروار دکانداروں سے 27ہزار روپے بطور جرمانہ وصول

سرینگر /05جنوری /

فوڈ اینڈ سپلائیز محکمہ کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے شہر سرینگر میں چیکنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی اور از خود قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پاداش میں 64گوشت کی دکانوں کو سیل کر نے کے علاوہ قصوروار دکانداروں سے 27ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ مشتاق احمد وانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ نے کارورائی کی اور آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں عوام کو لوٹنے والے قصابوں اور دیگر دکانداروں کے خلاف مہم میں تیزی لائی گئی ہے ۔ محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کی انفورسمنٹ ونگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی نگرانی میں سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں ایک خصوصی مہم چلائی جس دوران گزشتہ دیک ہفتے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 64 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 17 دکانداروں سے 27ہزار روپے بطور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں پوری وادی میں ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 197 قصوروار دکانداروں سے 55 ہزار دو سو روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 41 اداروں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ مشتاق احمد وانی نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی شکایات ملنے کے بعد انفورسمنٹ اسکارڈ کو متحرک کیا گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران کارورائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلطی کرنے والے کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یہ مہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور جو بھی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.