علی گڑھ سے لاپتہ سوپور کا طالب علم صیح سلامت گھر واپس پہنچ گیا
سوپور /10دسمبر / ٹی آئی نیوز
افراد خانہ کے احتجاج کے کچھ ہی گھنٹوں بعد علی گڑھ میں لاپتہ ہوا سوپور کا طالب علم گھر واپس پہنچ گیا
طالب علم مسرور عباس میر کے والد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا علی گڑھ سے ٹرک کے ذریعے بانہال تک پہنچ گیا جس کے بعد وہاں سے وہ ٹرین میں سفر کرکے سوپور ریلوئے اسٹیشن پر پہنچ گیا جہاں سے انہوں نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کو فون کیا جس کے بعد افراد خانہ نے اسے ریلوئے اسٹیشن سے واپس گھر لایا
Comments are closed.