11سے20دسمبر تک خشک موسم کی توقع ،کل سے دن گرم،راتیں مزیدسردہونگی :سونم لوٹس

سرینگر/10دسمبر

محکمہ موسمیات کے سرینگرمیں قائم علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے جمعہ کوکہاکہ جموں وکشمیرمیں اگلے24 گھنٹوں میں، موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ اس دوران متعدد الگ تھلگ مقامات خاص طور پر بالائی علاقوںمیں برفباری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹ میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس کاکہناتھاکہ اگلے چوبیس گھنٹوںکے دوران مطلع ابرآلودرہنے کے بعدمخصوص بالائی علاقوںمیں مزید برف باری ہونے کاامکان ہے ،تاہم انہوںنے کہا کہ11سے 20دسمبر تک، بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔انہوںنے کہاکہ بالائی علاقوںمیںالگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش وبرفباری کا مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے ۔ماہرموسمیات سونم لوٹس کاکہناتھاکہ اتوار سے، گرم دن اور سرد راتوں کی توقع ہے۔سونم لوٹس نے کہاکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ اور رات کے درجہ حرارت میں کمی کی توقع کریں۔انہوں نے امکان ظاہرکیاکہ ہفتہ کو بڑے راستوں پر سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔

Comments are closed.