علی گڑھ سے لاپتہ ہوئے طالب علم کے افراد خانہ کا سوپور میں احتجاج ، بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
سوپور /10دسمبر / ٹی آئی نیوز
علی گڑھ میں زیر تعلیم سوپور کے طالب علم کی پُر اسرار طور پر گمشدگی کے بعد اہلخانہ صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طالب علم کی بازیابی کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ ادھر اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم از خود ہی کہیں چلا گیا جس کا پتہ لگانے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ علی گڑھ میں زیر تعلیم بوہری پورہ سوپور کا دسویں جماعت کا طالب علم مسرور عباس میر جمعرات کی صبح اسکول کیلئے نکلا جس دوران وہ راستے میںہی لاپتہ ہو گیا ۔ اس کے بعد اگرچہ مذکورہ لڑکے کو ڈھونڈ نے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم ابھی تک اس کا کہیں پتہ نہیں چلا ہے
طالب علم کی گمشدگی کے بعد اہلخانہ نے سوپور میں احتجاج کرتے ہوئے اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا
Comments are closed.