راجباغ سرینگر میں آگ کی واردات میں گودام خاکستر ، دو فائر سروس اہلکار زخمی
سرینگر /09دسمبر / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے راجناغ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ادویات گودام جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ایک رہائشی مکان اور ہوٹل کو جزوی طور پر نقصان پہنچ گیا ہے ۔ اسی دوران آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر سروس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ دوائی کے ایک گودام میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لیا اور اپنے متصل ایک رہائشی مکان اور ہوٹل کو لپیٹ میں لیا ۔
آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی اور جب تک آگ بجھایا گیا تب تک گودام جل کر خاکستر ہو گیا تھا
Comments are closed.