یاری پورہ کولگام میں مشتبہ بیماری پھوٹ پڑنے سے کمسن بچی لقمہ اجل ، درجنو ں متاثر

کولگام /09دسمبر

جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں مشتبہ بیماری پھوٹ پڑنے سے 6 سالہ بچی کی موت کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ درجنوں افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد علاقے میں طبی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یاری پورہ کے ترک ٹچلو علاقے میں مشتبہ بیماری ”ہیپاٹائٹس “پھیلنے سے کمسن بچی کی موت ہوگئی
جبکہ کچھ بچوں کو علاج کیلئے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے
معلوم ہوا ہے کہ گاو¿ں میں گندہ پانی کی فراہمی کی وجہ سے انفیکشن پھیل گیا ہے۔

Comments are closed.