ٹنل کے آر پار آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان
سرینگر /13ستمبر
محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک ٹنل کے آر پار موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کچھ بالائی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا اگلے دو دنوں تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا ہی امکا ن ہے
انہوں نے کہا کہ سر ینگر میں گزشتہ رات 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پارہ گزشتہ رات 9.1 کے مقابلے میں 7.4 ڈگری سلیسش درج ہوا
شہر آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.