سرکاری محکموں میں کورپشن کاقلع قمع کرنے کی مہم

انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) کاعام لوگوں کے نام پیغام

رشوت کے مطالبے یابدعنوانی کی سرگرمیوں سے متعلق ہیلپ لائن پر مطلع کریں

سری نگر:۴،فروری: جموں وکشمیر کے انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) نے سرکاری محکموںمیں کورپشن بشمول رشوت ستانی اوربدعنوانی کاقلع قمع کرنے کی جاری مہم کے تحت ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق عام لوگوں کے نام ایک پیغام میں انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) نے لکھاہے کہ سرکاری افسروں اورملازمین کی جانب سے رشوت کے مطالبے یابدعنوانی کی سرگرمیوں سے متعلق نیزکسی دوسری معلومات کی صورت میں، براہ کرم جموں وکشمیر کے انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) کے ہیلپ لائن مبر0419678060پر مطلع کریں ۔

Comments are closed.