ڈیوٹی سے غیر حاضری کا شاخسانہ:ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے 32 ملازموں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کیا

سری نگر،29 جنوری : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کے روز انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے 32 ملازموں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات صادر کئے ۔یہ احکامات ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ہفتے کو جاری کئے ۔انہوں نے اے ڈی سی غلام حسن شیخ کے ہمراہ مختلف دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران 32 ملازموں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔موصوف ضلع مجسٹریٹ کے مطابق مذکورہ ملازموں کے خلاف نظم و ضبط سے متعلق کارروائی بھی شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.