سرینگر/ 14 اکتوبر: پٹن قصبے میں نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس کے بیکار ہونے پرمختلف بی ڈی سی ڈی دی سی ممبران نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ پٹن میں اگر چہ 20سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے بجائے دس ہی لائٹیں نصب کی گئی ہوتی جوکارآمدہوتی تولوگوں کورحت ملتی غیرمیعاری لائٹیں خریدنے کے معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے ۔اے پی آ ئی کے مطابق شمالی کشمیر کے پٹن قصبے میں سورج ڈھلنے کے بعد لوگوں کی نقل وحرکت کے لئے 20سے زیادہ سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہے جوبیکار پڑی ہوئی ہے۔ بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران کے مطابق نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس کی جانب سے جو روشنی باہرآرہی ہے وہ موم بتی سے بھی کم ہے جسکی وجہ سے لوگوں کوان سٹریٹ لائٹوں سے کوئی راحت نہیں مل پارہی ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ بیس کے بجائے اگر دس ہی بہتر لائٹیں نصب کی گئی ہوتی جو بہتر طریقہ سے کام کرتی تو سرکاری خزانے پر اتنابوجھ نہیں پڑتا جواب پڑنے والاہے۔ بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران نے غیرمیعاری لائٹیں نصب کرنے کے معاملے پرانتظامیہ کوسنجیدگی اپنانے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی جائے اور غیرمیعاری سٹریٹ لائٹس خریدنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.