سرحدی حفاظتی فورس کے ایکٹ میں وزارت داخلہ نے ایک اور ترمیم کی؛ سرحد کے 50 کلومیٹر کے اندر مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ اور گرفتاری کابھی اختیار دے دیا

سرینگر/ 14 اکتوبر/: مرکزی وزارت داخلہ نے سرحدی حفاظتی فورس کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے سرحد کے اندر 50 کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری اور اس سے پوچھ تاچھ کرنے کااختیار دیاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے بی ایس ایف کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں سرحدوں کے 50کلومیٹر کے اندر اندر کسی بھی شخص سے پوچھ تاچھ اور اس کی گرفتاری عمل میں لانے کااختیار دیاہے ۔بی ایس ایف کے ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے پہلے سرحدی حفاظتی فورس کو15کلومیٹر کے دائرے میں کسی شخص کی گرفتاری عمل میں لانے کااختیار توتھا تا ہم پوچھ تاچھ کے لئے بی ایس ایف کو پولیس کاسہارالیناپڑتا تھااب مرکزی وزارت داخلہ نے ایکٹ میں ترمیم کرکے سرحدوں کے 50 کومیٹر کے اندر کسی بھی مشتبہ شخص یاسرحدی حفاظتی فورس ملک دشمنی کے سلسلے میں کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل لانالازمی ہو تووہ ایسا کرنے کی مجاز ہوگی ۔وزارت داخلہ نے ا س ضمن میں 13اکتوبر کوباضابطہ طور پراحکامات صادرکردیئے اب سرحدی حفاظتی فورس کویہ اختیار ہوگاکہ وہ پچاس کلومیٹر کے دائرے میں مشتبہ شخص کی گرفتاری اور اسے پوچھ تاچھ بھی کرسکتی ہے۔ اے پی آئی

Comments are closed.