سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی : راجوری کے کنٹرنکا علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب17سالہ نوجوا ن ہائی ٹینشن لائن کے ساتھ لگنے والے درختوں کی شاخ تراشی کررہاتھاکہ برقی رو بحال ہونے سے مزکورہ نوجوان کوکرنٹ لگی او رجھلس گیا لواحقین نے اس سے اسپتال پہنچادیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔اے پی آ ئی کے مطابق راجوری کے کنٹرنکاعلاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب17سالہ نوجوان محمدشعیب ولدمحمد شاکرساکنہ کول 33ہزار ہائی ٹینشن لائن کے ساتھ ٹکرانے والے درختوں کی شاخ تراشی کررہاتھاکہ کہ اس دووان برقی رو بحال ہوگئی جسکے نتیجے میں 17سالہ نوجوان کوکرنٹ لگ گئی جس سے وہ جھلس گیالواحقین اور آس پاس رہنے والے لوگوں نے 17سالہ نوجوان کواسپتال پہنچادیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی برپور کوشش کی تاہم ان کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا۔اسٹیشن افسر کنٹرنکاحبیب پھٹان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بجلی کرنٹ لگنے سے 17سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں سی آر پی سی 174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.