سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی: پٹن کے مضافاتی علاقے میں تیندوے نے قہر برپاکرتے ہوئے بھیڑوں کے جنڈ میں گھس کرایک درجن کے قریب بھیڑوں کوہلاک اور ایک درجن زخمی کردیئے وائلڈ لائف محکمہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرچی پورہ پٹن کے مضافات میں تیندوے نے مویشی پالنے والے کونقصان سے دوچار کردیا۔اے پی آ ئی کے مطابق پٹن کے مضافاتی علاقے میں مرچی پورہ میں اس وقت سنسنی کاماحول پھی گیا جب تیندوا مویشی پالنے والے کے عارضی شڈ میں گھس گیااور بھیڑوں کے جنڈ میں تباہی مچاتے ہوئے ایک درجن کے قریب بھیڑوں کو ہلاک اور اتنی ہی تعداد میں بھیڑوں کوزخمی کردیا۔پولیس اور وائلڈ لائف محکمہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹنگمرگ کے مضافاتی علاقے میں تیندواہ مویشی پالنے والے کے شڈ میں گھس گیااور کئی بھیڑوں کوہلاک اور کئی کوزخمی کردیا۔وائلڈ لائف محکمہ کے مطابق تیندوے کوقابو کرنے کے لئے جلدہی اقدامات اٹھائے جائینگے اور اس سلسلے میں وائلڈ لائف محکمہ کی ایک پارٹی جائے موقع پرروانہ کردی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.