سرینگر /26ستمبر: جموں میں پولیس نے عسکریت پسند کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرنے کے بعد اسکے دوسرے بالائی ورکروں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیر پولیس کومصدقہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند جموں میں بڑی کارروائی انجام دینے کے فراک میں ہے اس سلسلے میں عسکریت پسندبالائی ورکرسرگرم ہوگئے ہے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموںو کشمیر پولیس نے مختلف جگہوں پرناکے لگائے اور تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران ریلوے اسٹیشن جمو ںکے نزدیک ایک سکورٹی نے نوجوان کواتاردیااور وہاں سے چلاگیا مزکورہ نے بڑی تیزرفتاری کے ساتھ فرار ہوا تاہم جس نوجوان کواس نے اتار دیاتھا اس کے پاس ایک کالے رنگ کابیگ تھااور وہ مشکوک حالت میں گھوم پھیررہاتھاجب پولیس نے ا س سے رُکنے کااشارہ کیاپہلے اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جب اس کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی اور اس سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی تو وہ کوئی خاطر خواہ جواب دینے میں ناکام ثابت ہوا۔ پولیس نے مزکورہ نوجوان کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کی شناخت شیخ سنین یوسف عرف راجا ولدمحمدیوسف ساکنہ گارڈ پورہ شوپیاں کے بطور کردی ۔پولیس کے مطابق مزکورہ نوجوان کے قبضے سے ایک سٹار پستول گولیوں کے ساتھ راونڈبر آمدکئے گئے اورپوچھ تاچھ کے دوران اس نے ٹی آر ایف نامی ممنوعہ عسکری تنظیم کے ساتھ اپنے رابطے کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق مزکورہ نوجوان نے کہاکہ اس سے جموں میں کارروائیاں انجام دینے کے لئے ٹی آر ایف کے عسکریت پسند احمدخالد عرف حمزہ عرف حق پرست جوکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں مقیم ہے ٹی آر ایف ممنوعہ تنظیم چلارہے ہے۔ پولیس کے مطابق مزکورہ عسکریت پسندکے خلاف ایف آ ئی آرزیرنمبر 315/2021U/S20,23,38,39UAPact 7/25آرمزایمنیشن ایکٹ پولیس اسٹیشن بہوکوٹ میں درج کرکے اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں جموں کے علاقے میں چھاپے بھی ڈالے گئے جلد ہی ٹی آر ایف اس گروہ کاپردہ فاش کیاجائیگا ۔
Comments are closed.