چھ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بعد ڈیڈ وڈ کے خلاف اُلٹی گنتی شروع
آنے والے دنوں کے دوران مزیدکئی سرکاری ملازمین کوبرطرف کرنے کے امکانات ذررائع
سرینگر /24ستمبر/: ملک دشمنی کی پاداش میں چھ ملازمین کی برطرفی کے بعد اب ڈیڈوڈ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرانے کیلئے اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں کے دوران مزید کئی سرکاری ملازمین کونوکری سے برطرف کیاجارہاہے جبکہ غفلت اور لاپرواہی کی پاداش میں جموںمیں میکنکل انجینئرسمیت کئی ملازمین کوفوری طور معطل کیاگیا۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں میں منعقدکی گئی ایک تقریب پرتقریرکرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے اس موقف کوپھردہرایاکہ بد عنوانی لاپرواہی بے ضابطگی رشوت خوری کام چوری ملک دشمنی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگی اور اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ملازمین کو سرکاری نوکریوں میں بر قرار رہنے کاکوئی بھی حق نہیں ہے ۔باوثوق ذررائع کے مطابق چھ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بعد اب ڈیڈ وڈ ملازمین کوفارغ کرنے کے لئے اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ذررائع کے مطابق غفلت برتنے غیرسنجیدگی کا مظاہراہ کرنے والے ملازمین کی ایک لسٹ مختلف اداروں کی جانب سے جنرل ایڈمنسٹریشن دفترکوبیچ دی گئی ہے جہاں سے اس لسٹ کولیفٹننٹ گورنر کے پاس روانہ کردیاگیاہے تاکہ ان ملازمین کے مستقبل کے بارے میں جلد سے جلد فیصلہ لیاجاسکے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے خود لیفٹننٹ گورنر نے جموں میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران یہ بات صاف کردی کہ کچھ بھی ہوملک دشمنی بدعنوانی بے ضابطگی لاپرواہی رشوت خوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگی اور ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائیگی ۔سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی تصدیق اس وقت ہوئی جب جموںو کشمیرکی انتظامیہ نے آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کے سلسلے میں میکنکل انجینئرنگ کی جانب سے غیرسنجیدگی کامظاہراہ کرنے کی پاداش میں ایگزیکٹیو انجینئرسمیت کئی ملازمین کوصوبائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ اٹیچ کر دینے کے بعد انہیں معطل کرنے کے بھی احکامات صادرکئے ۔ اے پی آئی
Comments are closed.