"پونچھ سیکٹر میں 3دنوں کے بعد دراندازی کی ایک اور کوشش کوفوج نے ناکام بنادیا” /دفاعی ترجمان

عسکریت پسندوں فوج کے مابین گولیوں کاتبادلہ تاہم بھارت فوج کے مابین جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی

سرینگر03/ستمبر/ : پونچھ سیکٹر میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب عسکریت پسندوں نے دراندازی کی کوشش کی اور فوج کے للکارنے کے بعد فریقین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جوکی گھنٹوں تک جاری رہاپچھلے 15دنوں کے دوران دراندازی کی یہ تیسری کوشش ہے ۔دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2-3ستمبر کی درمیانی رات کوپونچھ سیکٹر میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسندوں نے دراندازی کی کوشش کی جس سے نا کام بنادیاگیا تا ہم دفاعی ترجمان نے اس بات کی تردید کی بھارت پاکستان فوج کے مابین جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق پیر پنچال سیکٹروں سے دراندازی کی کوششیں برابرجاری دو اور تین ستمبر کی درمیانی رات کوپونچھ سیکٹر کے ڈگیار علاقے میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسندوں کے گروپ نے دراندازی کی کوشش کی تاہم حدمتارکہ پرتعینات فوج نے دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوںکوللکارا اور سرنڈر کرنے کی پیشکش کی خود کار ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے فوج کی سرنڈر کی پیش کش کوٹھکرا دیااور گولیاں چلائی فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کی فریقین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ شروع ہونے سے ڈگوار پونچھ کا سارا علاقہ لرذاٹھااور لوگ اپنے گھروں میں سہم کررہ گئے ۔عسکریت پسندوں اور فوج کے بیچ گولیوں کاتبادلہ دو سے تین گھنٹوں تک جاری رہا گولیاں تھم جانے کے بعد فورسز نے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائی شروع کی ایس ایس پی پونچھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ دواور تین ستمبر کی رات کوحدمتارکہ پرپاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے دراندازی کی کوشش کی جس سے فورسز نے ناکام بنادیا۔ایس ایس پی کے مطابق پونچھ کے ڈگوار علاقے میں تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی گئی تاہم اس دوران کسی عسکریت پسند کے ساتھ آمناسامنا نہیں ہوا اور نہ ہی اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیاگیا۔دفاعی ترجمان نے خبررساں ادارے کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر علی الصٓبح پونچھ سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی تاہم فوج نے دراندای کرنے والے اس گروپ کوللکارا اورسرنڈر کرنے کی پیشکش کی خود کار ہتھاروں سے لیس عسکریت پسندوںنے فوج کی پیش کش کوٹھکراتے ہوئے گولیاں چلائی اور گرنینڈداغے فوج نے بھی جوابی کاررروائی کی اورفریقین کے درمیاں گولیوں کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہا،۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ پچھلے 15دنوں سے راجوری پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی یہ تیسری کوشش ہے اور حدمتارکہ پردراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کومسلسل ناکام بنایاجارہاہے ۔فوج نے دراندازی کرنے والے چارعسکریت پسندوںکومارگرایااور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکیاہے ،جبکہ پولیس وفورسزنے بھی کئی عسکریت پسندوں اور بالائی ورکروںکی گرفتاری عمل میںلائی ہے جن کے پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے تھے تاہم دفاعی ترجمان نے اس بات کی تردیدکی حدمتارکہ پربھارت پاکستان فوج کے مابین ناجنگ معاہدے کی خلا فرورزی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی رینجرس نے گولیاں چلائی اور نہ ہی بھارت کی جانب سے کسی گولی کوپاکستانی فوج کی طرف چلایاگیا۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ دراندازی ہوئی جس کوفوج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔ اے پی آ ئی

Comments are closed.