سرینگر03/ستمبر: 9ہفتوں کے دوران 70مرکزی وزراء جموں وکشمیر کادورہ کررہے ہے اور دس ستمبر سے مرکزی وزراء کے دوروں کاسلسلہ شروع ہوگاہرہفتے کومرکزی وزیرجموںو کشمیرکے دواضلاع میں پبلک آوٹ ریچھ پروگرام تحت لوگوں سے ملاقی ہونگے اور اس دوان مرکزی وزراء لوگوں کودرپیش مشکلات سرکارکی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات بنیادی سہویات کے بارے میں جانکاری حاصل کرینگے ۔ مرکزی وزراء موقعے پرہی احکامات بھی صادرکرینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق دلی اور دلوں کے درمیاں دوریوں کوکم کرنے جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے جموںو کشمیرکے لئے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے پبلک ریچ اوٹ پٹ کے تحت اب دوماہ کے دوران 70 مرکزی وزراء جموںو کشمیرکادوہ کررہے ہے اور 10ستمبر سے مرکزی وزراء کے دوروں کاسلسلہ شروع ہوگا ۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہرہفتے کو مرکزی وزراء جموںو کشمیراور لداخ کادورہ کرینگے اوران دوروں کے دوران تعمیروترقی لوگوں کودرپیش مشکلات حکومت کی جانب سے فراہم کی جانی والی سہولیات کے بارے میں مرکزی وزراء عام لوگوں سے جانکاری حاصل کرینگے ،جبکہ مرکزی وزراء کے ساتھ پنچ سرپنچ بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران بھی الگ سے ملاقی ہونگے ،جبکہ مرکزی وزراء سرکاری افسروں کے ساتھ بھی میٹنگوںکاانعقاد کرینگے اور اپنے دوروں کے دوران جہاں کئی بھی انہیں احکامات صادرکرنے کی ضرورت پڑے تواحکامات موقعے پرہی صادرکرینگے تین سوممبران پارلیمنٹ کے دورہ جموںو کشمیرکے بعد اب مرکزی وزراء کے دورں کوانتہاء اہمیت کاحامل سمجھاجارہاہے اور وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹئز میٹنگ کے دوران دیئے گئے بیان کے دلوں اوردہلی کودور کیاجائیگا۔کامرکزی حکومت نے آغاز کیاہے ۔وزیراعظم کے دفترسے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد لوگوں کے ساتھ جووعد ے کئے گئے ہے انہیں عملی جامہ پہنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔وزیراعظم کے دفتر میںتعینات وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ مرکزی وزراء کے دوروں کے دوران خودبھی موجود رہے گے اس سے پہلے مرکزی وزراء نے 18-24فروری پرجموںو کشمیرکے کئی اضلاع کادورہ کیاتھااور ان دوروں کے دوران انہوںنے جہاں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملاقات کی تھی وہی تعمیر وترقی اور عوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے بارے میںسرکار نے جانکاری حاصل کی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.