سری نگر:۳۱، اگست:کے این ایس : کٹھوعہ میں پولیس نے افغانستان کے ایک نابالغ شہری کو گرفتار کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق پولیس نے منگلوار کو لکھن پورمیں کورونا ٹیسٹ مرکز کے نزدیک ایک کمسن لڑکے کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ایس پی کٹھوعہ چندر کوٹوال کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے 17سالہ لڑکے کی شناخت عبدالرحمانی کے طور پر ہوئی ہے جو کابل کا رہائشی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گرفتار کئے گئے لڑکے کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود ہیں اور یہ رواں برس جولائی میں اپنے بھائی کے علاج کیلئے تیماردار کی حیثیت سے بھارت آیا ہوا ہے۔ ایس پی کٹھوعہ نے مزید کہاکہ مذکورہ لڑکے کا بھائی افغانستان میں فوجی اہلکار ہے اور گولی لگنے کے سبب وہ نئی دہلی کے آر آر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ابتدائی پوچھ تاچھ میں رحمانی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کشمیر کے راستے افغانستان جانا چاہ رہا تھا کیونکہ اسے اپنے گھر کی یاد آرہی تھی۔اس دوران پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.