سرینگر/27جولائی: بارہمولہ پولیس نے دومفرور ملزمان کو گرفتارکیا جوکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوت تھے اور پچھلے پچیس سالوں سے خود کو گرفتارہونے سے بچارہے تھے ۔ سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید سجاد حسین کی نگرانی میں بارہمولہ پولیس نے دو مزید مفرور افراد خورشید احمد آہنگر ولد نذیر احمد آہنگر ساکن آزادگنج ، ضلع بارہمولہ اور طارق احمد میرولد عبدل خالق میر ساکن کیکرحمام بارہمولہ جوکہ تھانہ پولیس بارہمولہ کے کیس کیس زیر ایف آئی نمبر 50/1997 میں ملوث تھے اور اپنی گرفتاری ہونے سے مفرور تھے۔مفرور ملزمان کو فوری طور پر عدالت عالیہ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس تھانہ بارہمولہ کی کیس ایف آئی آر نمبر 50/1997نے مذکورہ مفرور ملزمان سمیت 03 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا او بعد میں مقدمہ چالان کیا گیا۔ 03/04/1997 کو معزز عدالت کے روبرو ملزم۔ مقدمے کی سماعت کے دوران مذکورہ ملزم کو معزز عدالت نے مفرور قرار دے دیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.