سرینگر/25جولائی: ڈرون کے ذریعے پاکستان جموں کشمیر میںسرگرم جنگجوئوں کو ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 23جولائی کو ڈرون کے ذریعے سرحد کے قریب پھنکا گیا بارودی مواد جموں کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دھماکہ کرانے کی غرض سے بھیج دیا گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ پاکستان جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کو ہتھیار اور دیگر سپلائی پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے عسکری تنظیم لشکر اور جیش محمد کے بالائے زمین نیٹ ورک کو تباہ کرکے ان کی نکیل کس لی ہے جس کے نتیجے میں وہ انہیں اسلحہ و گولی بارود کی کمی محسوص ہو رہی ہے اور اب پاکستان اس کی بھرپائی کیلئے ڈرون کا استعمال کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ گزشتہ سال ماہ ستمبر سے کچھ لوگ جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوںکو ہتھیار اور پیسہ بھیجنے کیلئے ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ 23جولائی کو کنٹرول لائن کے نزدیک ڈرون کے ذریعے پھنکا گیا پانچ کلو وزنی بارودی مواد ضبط کر لیا گیا اور انٹیلی جنس رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی کہ جیش محمد تنظیم اس بارودی مواد کو جموں کے بھیر بھاڑ علاقے میں استعمال کرنے کی کوشش میں تھیں تاکہ وہاں ہلاکتیں ہو سکے ۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے جموں کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے پہنچائی گئے اسلحہ و دیگر سامان کو ضبط کر لیا گیا اورا س سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پاکستان ڈرون کے ذریعے اب اپنی کارروائیاں جاری رکھا ہوا ہے ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈرون سرگرمیاں اب سیکورٹی کیلئے نیا چیلنج بن چکا ہے اور اب اس چیلنج سے بھی نمٹنے کیلئے کار آمد کوششیں کی جا رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.