سرینگر: جموں اینڈ کشمیر ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن (JKHARA)کے پریذیڈنٹ شوکت چودھری عید الاضحی کے سلسلے میں جموں کشمیر کے عوام باالخصوص وادی کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے کہ یہ عید ہمارے لئے امن و سلامتی کی نوید لیکر آئے ۔اپنے عید پیغام میں انہوںنے کہا یہ عیدالاضحی ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے جس سے ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کی تحریک ملتی ہے ۔ شوکت چودھری نے بتایا کہ عید ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہم ضرورتمندوں کی مدد کریں اور ہمیں دوسروں کےلئے اپنی بہترین اور پیاری چیز کو قربان کرنے کامطالبہ کرتی ہے جو ایک عظیم عبادت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ مقدس موقعہ ہمیں اللہ کےلئے دوسروں کی مدد کی ترغیب دیتا ہے تاکہ سماج میں کوئی ضرورت مند اس تہوار کی خوشیوں سے محروم نہ ہو۔ انہوںنے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ یہ تہوار عالم اسلام باالخصوص جموں کشمیر کے مسلمانوں کےلئے نجات ، خوشحالی اور بھائی چارے کا ذریعہ بنے ۔ اپنے پیغام میں شوکت چودھری نے بتایا کہ اس عید پر ہمیں کووڈ ایس او پیز کو بھی بھولنا نہیں چاہئے اور کووڈ گائڈ لائنوں پر من و عن عمل کرنا چاہئے تاکہ کوروناوائرس کی وباءسے محفوظ رہا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.