سرینگر /19جولائی / کے پی ایس : پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے سینئر ایگزیکٹیو ممبر شہباز عالم کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت پی ایس اے صدر جی این وار منعقد ہوا جس میں شہباز عالم کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر جی این وار نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداراں وکارکناں پسماندگان کے اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل سے نوازیں ۔اجلاس میں صدر ضلع کپوارہ محمد اشرف بابانے مرحومہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین بالخصوص سینئر ایگزیکٹیو ممبر اور انچارج ہندوارہ یونٹ شہباز عالم کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے ضلع آفس کپوارہ میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام کارکناں نے لواحقین کے ساتھاس غم کی گھڑی میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.