منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مہم تیز ؛ بانڈی پورہ اور بڈگام میں 02 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی ادویات بر آمد
سرینگر/19جولائی: منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ اور بڈگام پولیس نے دو منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کیا۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ڈی او الوسہ نے ڈی ایس کی ہیڈ کواٹر کی نگرانی میں قوئل مقام علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی لی ۔چیکنگ کے دوران ،مذکورہ کے تحویل سے300 نشیلی ٹیکے برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کی شناخت فدا حسین میر ولد محمد شعبان میر ساکن وارڈ نمبر 06 بانڈی پورہ کے طورپر ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست میں ہے۔ابتدائی تفتیش میں اس بات کا پتہ چلا کہ مذکورہ برآمد شدہ نشیلی ادویات علاقے میں نوجوانوں میں فراہم کرکے انہیں اس لت کا پھساناچاہتا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر121/2021 متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میںانداج کیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس پوسٹ ناربل نے جامع مسجد ناربل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دیکھ لیا اس کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 170گرام چرس بر آمد کیا ۔ اس کی شناخت خضر محمد شیخ ولد سناء اللہ شیخ ساکن بازار محلہ ناربل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایف ائی ار زیر نمبر 167/2021کو اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ لوگوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس کی حمایت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ۔اس کے علاوہ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ تاکہ منشیات کی خریداری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.