سرینگر/23اپریل: ممبئی کے وجئے ولبھ ہسپتال میں آگ کی بھیانک واردات میں 13کورونامریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ آگ کی واردات میں زندہ بچ جانے والے پانچوں افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی سی یو میں ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ صبح 3.15 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔ آگ کی اتنی شدت تھے کہ وہ جلدی قابو میں نہیں آرہی تھی۔ تقریبا صبح 5.30 بجے آگ کو بجھایا گیا۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جمعہ کے روم علی الصبح ممبئی کے ویرار میں واقع وجئے ولبھ اسپتال میں اچانک آتش زدگی شروع ہوئی۔ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر دلیپ جین نے تصدیق کی کہ اس واقعہ میں کووڈ۔19 کے 13 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انتہائی نگہداشت یونٹ یعنی آئی سی یو میں ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ صبح 3.15 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔ آگ کی اتنی شدت تھے کہ وہ جلدی قابو میں نہیں آرہی تھی۔ تقریبا صبح 5.30 بجے آگ کو بجھایا گیا۔محکمہ فائراینڈ ایمرجنسی نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی یو میں کووڈ کے 17 مریض موجود تھے۔ زندہ بچ جانے والے پانچوں افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔وجئے ولبھ اسپتال ایک نجی ادارہ ہے جو کووڈ اسپتال کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس واقعہ کا جائزہ لیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’کورونا کنٹرول روم ، وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں واقع وسائی کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 13 مریضوں کی موت ہوگئی‘‘۔اسپتال کے سی ای او دلیپ شاہ نے بتایا کہ اس واقعے میں 13 افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں 90 کے قریب مریض ہیں۔سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم ایسے مریضوں کو منتقل کر رہے ہیں جن کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔ شاہ نے بتایا کہ آئی سی یو سے کچھ گر پڑاتھا۔جس کے بعد 1-2 منٹ میں ہی آگ پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں آگ پر قابوپانے کے لیے ہرممکن انتظامات ہے۔ سی ای او نے دعوی ٰکیا کہ رات کے وقت اسپتال میں ڈاکٹر موجود تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنے عملے کی ڈیوٹی پر ہیں تو ، فوری طورپر ملازمین کی تعداد نہیں بتا سکیں۔ذرائع کے مطابق وسائی ویرار میٹروپولیٹن بلدیہ کے 10 فائر بریگیڈ اسپتال میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے مصروف تھے۔ اسپتال میں موجود مریض کے ساتھ آئے تیماردار نے دعویٰ کیا کہ اے سی کو شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی یو میں 15 مریض تھے۔ اسے خوف تھا کہ ہر کوئی جھلس کر مر گیا ہوگا۔ تیماردار نے کہا کہ آئی سی یو بھرا ہوا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.