سرینگر/23اپریل: وائلو برنگ کوکرناگ میںچوروں نے ایک آستان عالیہ کو دوران شب لوٹ لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ آستان کی سیف کو لٹیروں نے دوران شب لوٹ کر دس برس سے جمع رقم لوٹ لی ہے ۔ چوری کی اس واردات پر علاقے میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ چوری کی اس واردات میں ملوث افراد کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق خانقاہ شاہ اخیار الدین بغدادی وائلو برنگ کوکرناگ اننت ناگ کے آستان میں لٹیروں نے نقب لگاکر قریب دس برس سے جمع خزانے کو لوٹ لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کی درمیانی رات میں مذکورہ آستان میں نقب لگاکر لٹیروں نے سیف کو توڑ کر ساری رقم لوٹ لی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آستان کی سیف میں ذائرین نظرو نیاز ڈالتے تھے اور گزشتہ دس برسوں سے یہ سیف کھولی نہیں گئی تھی اور سارا رقم جو لاکھوں میں تھا لٹیروں نے لوٹ لی ہے ۔ اس چوری کی واردات پر مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوںنے کہا کہ علاقہ میں اس طرح کی بڑھتی چوری کی وارداتوں سے لوگوں کی نیند یں حرام ہوچکی ہیں ۔ انہوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.