سوپور میں بھتہ خوروں وجعلی گینگوں کا پردہ فاش؛ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

سرینگر/23اپریل: سوپور پولیس نے بتھتہ خوروں کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق سوپور پولیس کو محمد اشرف لون ولد نور محمد لون ساکناو ہیلینڈ کالونی سوپور نے پولیس اسٹیشن سوپور کوایک تحریری شکایت درج کرائی کہ کچھ دن پہلے ماسک پہنے کچھ نامعلوم افراد اس کے کلینک میں داخل ہوئے اور دھمکی دے اس کے خلاف عسکری تنظیم لشکر اورجیش محمد کے ذریعہ ہٹ وارٹ جاری کیا گیا ہے کہ اگر وہ 5 لاکھ روپے ادا نہیں کرسکتا ہے تو اسے ختم کردیا جائے گا۔جنگجو جیش محمد کے لیٹرپیڈ پر لکھی گئی ہٹ وارٹ شکایت کنندہ کے حوالے کیا گیا تھا جہاں انہیں علاقے میں سرگرمیاں انجام دینے کے لئے مالی امداد فراہم کرکے عسکری تنظیموں کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔سوپور پولیس نے یہ اطلاع ملنے پر ایف آئی آر نمبر 93/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں اندراج کیا۔ اس کے مطابق جرائم میں ملوث مجرموں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران ، سوپور پولیس نے ہر طرح کی کوششوں کے بعدجر ائم میں ملوث پائے گئے4 افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت ہلال احمد پٹو ولد عبد خالق پٹو ساکن چیک روڈی خان سوپور ، تحیلیل نثار آہنگر ولد نثار احمد آہنگر ، عمران عزیز گلکر ولد عبد عزیز گلکر ساکنان لال بابا صاحب سوپور اور مدثر حسن گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکن چنکی پورہ سوپور کے نام سے ہوئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ہلال احمد پٹو ایک سرنڈر جنگجو ہے اور اسے ماضی میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے لیٹر پیڈ اور پرنٹر سمیت قابل اعتراض موادمواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔علاقے کے لوگوںنے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے کردار کو سراہا اور ایک دم سکون کا سانس لیا۔

Comments are closed.