سرکل روڑ پلوامہ میں تلاشی کارورائی کے دوران بارودی سرنگ برآمد ؛ بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکا ناکارہ بنایا گیا ، بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا / پولیس
سرینگر/23اپریل: جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح اس وقت ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا جب سرکل روڑ پلوامہ کے نزدیک ایک باردوی سرنگ بر آمد کر لی جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںنمائندے نے پولیس ذرائع کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پلوامہ پولیس نے جمعہ کی صبح سرکل روڑ پلوامہ میں تلاشی کارروائی عمل میںلائی جس دوران وہاں نصب کی گئی بارودی سرنگ بر آمد کر لی گئی ۔ باردوی سرنگ بر آمد ہونے کے ساتھ ہی وہا ں افراتفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کیا طلب کیا گیا جنہوںنے کچھ دوری پر باردوی سرنگ کو ناکارہ بنا یا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ بر آمد کرکے بڑے واقعہ کو ٹالا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ بارودی سرنگ قصبہ پلوامہ کے سرکل روڑ پر بر آمد کی گئی جس کو بعد میں ماہرین نے ناکارہ بنایا۔ادھر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ سرکل روڑ پلوامہ پر بارودی سرنگ بر آمد کرنے سے بڑے واقعہ کو ٹالا گیا‘‘۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے
Comments are closed.