سرینگر/23اپریل: کشتواڑ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی مندر کے نزدیک ایک لاش لٹکی ہوئی پائی گائی ۔ مقامی لوگوں نے نعش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے جبکہ اس معاملے میں پولیس نے تفتیش شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں جمعہ کے روز اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی مندر کے نزدیک ایک شخص کی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جمعہ کو قصبہ کشتواڑ کے قریب واقع مشرقی جنگلات کے نزدیک ایک لاش بر آمد کی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بردن گدرش ناگ دیوتا مندر کے قریب ایک لاش لٹکتی ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیوندر بندرال اورایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری کی قیادت میں جائے موقعہ پر پہنچی اورلاش کو تحویل میں لیا۔ لاش سے ایک شناختی کارڈ برامد ہوا جس کی بنیاد پر اس کی شناخت پردیپ کمار ولد بہاری لال ساکن جنواس سرتھل کے طور ہوہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ پہنچایا گیا اور قانونی کارروائی شروع کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی تاہم پولیس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ یہ خود کشی ہے یا پھر یہ قتل کا کیس ہے تاہم تحقیقات شروع کی گئی ہے اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.