جموں کشمیر میں بینک برانچ بڈگام کے دو ملازمین میں کورونا کی تشخیص ؛ بینک شاخ کو پانچ دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ، رابطے میں آنے والے افراد کو کورنٹائن رہنے کی صلاح
سرینگر/23اپریل: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ کے بیچ جموں کشمیر بینک برانچ بڈگام میں دو ملازمین کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک شاخ کو پانچ دنوں کیلئے بند کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں قائم جموں کشمیر بینک کی شاخ کو اْس وقت بند کیاگیا جب جمعہ کے روز اس میں کام کررہے دو ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے۔معلوم ہو اہے کہ دو ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی بینک شاخ کو پانچ دنوں کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ دو ملازمین کے ٹیسٹ مثبت کے ساتھ حکام نے رابطے میں آنے والے ملازمین کو قرنطین ہونے کی صلاح دی ہے ساتھ ہی ٹیسٹ بھی کرانے کو کہا گیا ہے ۔ ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر بینک برانچ بڈگام میںتعینات دو ملازمین کورونا میں مثبت پائے گئے جس کے بعد بینک برانچ کو پانچ دونوں تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ رابطے میں آنے والے تمام افراد کو قرانطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے ۔
Comments are closed.