مسلسل بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آنے کا شاخسانہ ؛ چرار شریف میں نصف درجن دکان زمین بوس، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان
سرینگر/23اپریل: وادی کشمیر میںگزشتہ کئی دنوں میںہوئی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں زمین کھسکنے کے واقعات میں نصف درجن دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے بڈگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو مسلسل بارشوں کے نتیجے میں گلشن آباد چرار شریف علاقے میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ، نمائندے کے مطابق گزشتہ شام موسلادار بارشوں کے نتیجے میں علاقے میںزمین کھسک گئی جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ جن دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ان میں ایک دو منزلہ تجارتی کمپلیکس ،جس میں پانچ دکانیں اور پانچ کمرے تھے۔ نمائندے نے بتایا کہ کمپلیکس کے ڈھ جانے سے پانچ دکان زمین بوس ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا ہے۔ ادھر موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے واقعات میںہوئے نقصان پر مقامی لوگوں نے تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور انہوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زمین کھسکنے کے واقعات میں ہوئے نقصان کا متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔
Comments are closed.