سرینگر: ایک اور فوجی جوان دل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل ،پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت پندرہ کارپس کے حوالے کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق بادامی باغ فوجی چھاونی میں فوجی جوان نائک سنجے کمار نے سینے میں درد محسوس کیامزکورہ فوجی جوان کوعلاج کیلئے فوری طور پرپولیس اسپتال سرینگر پہنچا دیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے ا س سے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹرو ںکے مطابق مزکورہ جوان حرکت قلب بند ہونے کے باعث لقمہ اجل ہو اہے۔ پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعد قانونی ضابطے پورے کئے اور میت15چنار کارپس کے حوالے کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.