ملک بھر میں وبائی بیماری کی صورتحال انتہائی تشویشناک میڈیکل ایمر جنسی نافذ کی جائے /کپل سبل

الیکشن کمشن آف انڈیا الیکشن ریلیوں پر پابندی اٹھانے کے اقدامات اٹھائیں

سرینگر /18اپریل/اے پی آئی ملک بھر میںکرونا وائرس کی وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے صحتیاب ہونے والے افرادکے بجائے متاثرہ افراد کی تعدد میں اضافہ ہونے پر اپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے معروف قانون دان اور کانگریس کے سینئرلیڈ رنے وزیراعظم کومشورہ دیاکہ وہ ملک میں میڈیکل ایمرجنسی کااعلان کرے اور الیکشن کمشن آف انڈیاکوچاہئے کہ وہ الیکشن ریلیوں پرفوری طور پابندی عائدکردے ۔ملک کی کئی ریاستوں مرکزی زیرانتظام علاقوں میں ریلیوں کو کروناوائرس کاموجب قرار دیتے ہوئے معروف قانون دان نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے لوگوںکی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاجارہاہے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق ملک بھر میں کروناوائرس کے تیور سخت ہونے لاکھوں کی تعداد میں متاثرہ افراد سامنے آ نے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے پر معروف قانون دان اور کانگریس کے سینئرلیڈ رکپل سبل نے فکرو تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کومشورہ دیاکہ وہ ملک میں میڈیکل ایمرجنسی نافز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔انہوںنے کہاکہ پچھلے کی دنوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ ملک میں صورتحال قابو سے باہرہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس وقت ملک کی عوام کی جانیں بچانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائیں گے تو صورتحال قابو سے باہرہوسکتی ہے ۔معروف قانون دان اور کانگریس کے سینئرلٰیڈر کپل سبل نے الیکشن کمشن آف انڈیاکوبھی آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اس سے فوری طور پرملک میں الیکشن ریلیوں پرپابندی عائد کر دینی چاہے ملک کے کی ریاستوں مرکزی زیرانتظام علاقوں میں الیکشن کابگل بجنے کے ساتھ ہی جہاں ریلیوں کا اہتمام کیاگیاوہی کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے روحجان میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ۔سابق مرکزی وزیر نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پرالیکشن ریلیوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ لوگوںکی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ نہ ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈرعوام کوقربانی کابکرا بنارہے ہیں جسکے نتیجے میں الیکشن ریلیوں کاانعقاد کرکے گائڈ لائن کی دھجیاں بھی اڑائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.