سرینگرکے پی ایس :شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ مکی بیشتر رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کا عبور ومرور اورگاڑیوں کی آمد رفت محال بن گئی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ کی بیشتر رابطہ سڑکوں میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا پیدل چلنا محال بن گیا اورمذکورہ سڑکوں کی خستہ حالہ سے کسی بھی وقت دلدوز حادثہ پیش آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈنگی وچہ سے پازلپورہ سڑک اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اس میں ایسے بڑے بڑے گڈھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر سفر کرنا بھی دشوار بن گیا اورسڑک کی خرابی کی وجہ سے گاڑیاں کچھوے کی چال چلتی ہیں اور چلتے چلتے ہچکولے کھاتی رہتی ہیں اور یہ صورتحال گاڑیوں میں سوار مسافروں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جو ہر ایک راہگیر اور متعلقہ محکمہ کے افسران کیلئے چشم کشا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے لوگوں نے متعددبار محکمہ آر اینڈ بی کی نوٹس میں لایا اور ان سے گذارش کی گئی کہ متذکرہ سڑک پر تجدید ومرمت کا کام دوبارہ سرعت سے شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔تاہم کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ خستہ حال سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔تاکہ علاقہ ہذا کے عوام کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.