سوپور حملے میں مقامی لشکر جنگجو اور اس کا غیر ملکی ساتھی ملوث ، تلاش بڑے پیمانے پر جاری / آئی جی پی کشمیر
بروقت کارورائی نہ کرنے کی پاداش میں چار ذاتی محافظوں کو معطل کرنے کی ایس ایس پی سوپور کو ہدایت
سرینگر /29مارچ: سوپور حملہ میں لشکر کے دو جنگجو ملوث ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ ایس ایس پی سوپور کو ہدایت دی گئی ہے کہ چار ذاتی محافظوں کو معطل کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے سوپور کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے وہاں میونسپل کونسل پر حملے کے بعد حالات کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں فوج ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اور ایس ایس پی سوپور کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ حملے میں دو لشکر جنگجو جن میں ایک مقامی مدثر پنڈت جبکہ دوسرا غیر ملکی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے جبکہ فوری طور پر دو مقامات پر تلاشی آپریشن چلائے گئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے مزید کہا کہ انہوںنے ایس ایس پی سوپور کو ہدایت دی ہے کہ ان چار ذاتی محافظوں جو موقعہ پر موجود تھے اور انہوں نے بروقت کارورائی انجام نہیںدی کو معطل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ سوپور میں سوموار کے دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوںنے میونسپل کونسل سوپور میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کونسلر اوراس کا ذاتی محافظ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور کونسلر زخمی ہو گیا جس کا علاج و معالجہ اسپتال میں جاری ہے ۔
Comments are closed.