88سالہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کووڈ ٹسٹ پازیٹو؛ عمر عبداللہ دیگر افراد خانہ کے ہمراہ سیلف کورنٹائن میں
سرینگر/30مارچ: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر 88سالہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کووڈ ٹسٹ پازیٹو آیا ہے جس کی جانکاری ان کے فرزند عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ہے ۔ عمر عبداللہ نے لکھا ہے کہ میں بھی اپنے دیگر افراد خانہ کے ہمراہ ’سیلف آئیسولیٹ‘ ہورہا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سے گزشتہ چند دنوں میں جن افراد کا رابطہ ہو ا ہے وہ احتیاط برتیں اور کووڈ ٹسٹ کرائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفریس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ منگل کو کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ میرے والد کی کورونا رپورٹ پازٹیو آئی ہے اور ان میں وائرس کی کچھ علامتیں بھی نظر آرہی ہیں۔عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ جب تک ہم خود کی جانچ نہیں کرالیتے ہیں ، میں اور گھر کے دیگر اراکین سیف آئیسولیشن میں رہیں گے۔ میری ان سبھی لوگوں سے اپیل ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ہمارے رابطے میں آئے ہیں ، وہ سبھی احتیاطی قدم اٹھائیں۔آپ کو بتادیں کہ سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے دو مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں لی تھی۔ عمر عبد اللہ نے بتایا تھا کہ ان کے والد اور والدہ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے۔ ساتھ ہی عمر عبداللہ نے دوسروں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی۔سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اسکمز سری نگر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور اہلکاروں کا شکریہ۔ آج میرے 85 سالہ والد اور میری ماں نے کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لی۔ میرے والد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے امیونو سپریسنٹ سمیت صحت سے وابستہ کئی پریشانیاں لاحق ہیں۔ اگر وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں تو ا?پ بھی لگوا سکتے ہیں۔
Comments are closed.