خالہ پورہ ڈلگیٹ علاقے میں بغیر فلٹر پانی کی سپلائی ؛ ایک ماہ سے نا صاف پانی استعمال کرنے پر مجبور :علاقہ مکین ،معاملے کا نوٹس لیا جائیگا :حکام

سری نگر:۶۲،مارچ خالہ پورہ ڈلگیٹ کے باشندگان نے الزام عائد کیا ہے کہ اُنہیں گزشتہ ایک ماہ سے بغیر فلٹر پانی کی سپلائی آرہی ہے ،جسکے استعمال سے وہ مختلف امراض میں مبتلاءہورہے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق علاقے کے ایک وفد نے بتایا کہ اگرچہ معاملہ حکام کی نو ٹس میں لایا گیا ،لیکن ابھی تک شکایت کا ازالہ نہیں کیا گیا ۔خالہ پورہ ڈلگیٹ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے ا±نہیں نا صاف پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،جسکی وجہ سے نہ صرف ا±نہیں ذہنی کوفت کا سامنا ہے بلکہ وہ مختلف امراض کے شکار بھی ہورہے ہیں۔علاقہ مکین کے ایک وفد نے بتایا کہ پانی اس قدر ناصاف یا گندہ ہے کہ ا±سے زیر استعمال نہیں لایا جاسکتا ہے ،پینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پانی کی سپلائی بغیر فلٹریشن کی جاتی ہے۔وفد میں شامل غلام محمد شیخ نامی شہری نے بتایا کہ در اصل پانی کی پائپیں زیر زمین بچھائی گئی ہیں اور اس کے برابر ڈرین بھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پانی کی پائپ کسی جگہ پر پھٹ گئی ہے اور ڈرین کا گندہ پانی کی سپلائی کے ساتھ نل کے ذریعے گھروں تک پہنچ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے ساتھ غلاظت آنے سے وہ ذہنی کوفت کے شکار ہورہے ہیں جبکہ نا صاف پانی کے استعمال سے علاقہ مکین مختلف امراض میں بھی مبتلاءہورہے ہیں ۔جاوید احمد شیخ نے نامی شہری نے بتایا کہ اگرچہ یہ معاملہ اُنہوں نے محکمہ جل شکتی (محکمہ آب رسا نی ) کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں بھی لایا گیا ،لیکن محکمہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ جب تک سڑک کی مرمت نہیں ہوتی ،تب تک وہ پانی کی خراب پائپ کی مرمت نہیں کرسکتے ۔مقامی باشندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کےلئے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ،بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے محکمہ آب رسانی فوری طور پر معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے ،کیونکہ پانی جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور حکام کی ذمہ داری ہے۔ادھر محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی اُنکی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ شہر سرینگر میں کہیں پر بھی بغیر فلٹریشن پانی کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے اور اگر کسی علاقے کے باشندگان کی کوئی شکایت ہے ،تو اُس کا سنجیدہ نوٹس لیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ خالہ پورہ ڈگیٹ علاقے کے باشندگان کا نوٹس لیا جائیگا ۔

Comments are closed.