سری نگر:۶۲،مارچ:جے کے این ایس : پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ پی ڈی پی ممبروں کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اس پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ان کے یہ ریمارکس منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرینگر کے دفتر میں5گھنٹوں تک انکوائری کے ایک دن بعد آئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک ٹویٹ میں ، جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ حکومت ہند پارٹی ممبروں کو لالچ اور دھمکیاں دےکر پی ڈی پی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایاکہ ای ڈی جیسی تحقیقاتی ایجنسیاں مجھے ڈرانے کےلئے استعمال ہو رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہمعاملات کو مزید خراب کرنے کےلئے ، مجھے پاسپورٹ کے میرے بنیادی حق سے انکار کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ اگر یہ سیاسی انتقام نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟ ۔خیال رہے ای ڈی کی جانب سے طویل پوچھ تاچھ کے بعد ، محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ ملک میں اختلاف رائے کو مجرم بنایا گیا ہے اور این آئی اے ، سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کو حزب اختلاف کو خاموش کرنے کے لئے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔انہوںنے یہ بھی کہاتھاکہ اس ملک میں اختلاف رائے کو مجرم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حزب اختلاف کو حکمت عملی سے خاموش کرنے کے لئے ای ڈی ، سی بی آئی اور این آئی اے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی الزام لگایاتھا کہ موجودہ حکومت کی مخالفت کرنے والے کسی کو بھی بغاوت یا منی لانڈرنگ جیسے متنازعہ الزامات کی زد میں لایا گیا۔محبوبہ مفتی نے الزام لگایا تھاکہ اب یہ ملک آئین کے ذریعہ نہیں چل رہا ہے بلکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ایجنڈا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.