وادی میں پھولوں کا کاروبار کی طرف نوجوانوں کی بڑھتا رجحان

پھولبانی کی صنعت کو فروغ دینے میں ریاستی سرکار ناکام ، متعلقین مایوسی کے شکار

سرینگر/05مارچ: وادی کی زمین زرخیز ہونے کے نتیجے میں یہاں طرح طرح کے نایاب پھول اُگتے ہیں اور یہاں کے پھول مختلف ریاستوں کو سپلائی کئے جاتے تھے تاہم اس صنعت کو زوال پذیر بنانے میں حالات سے زیادہ سرکار کی طرف سے اس صنعت کو فروغ دینے میں عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے پھولبانی کی صنعت سے وابستہ افراد مایوسی کے شکار ہورہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں پھولوں کا کاروبار بہت پُرانا ہے اور یہاں پر اس صنعت سے وابستہ افراد اچھی خاصی کمائی کرتے تھے ۔ کشمیر میں اُگائے جانے والے پھولوں کو مختلف ریاستوں کو بھیجا جاتا تھا جبکہ بیرون ممالک بھی یہاں کے پھول بھیجے جاتے تھے اس کے علاوہ ہندی فلموں میں بھی کشمیری پھولوں کا استعمال کیا جاتا تھا ۔ اس کے علاوہ کشمیر کی سیر کرنے کیلئے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوںکو بھی یہاں کے پھول بہت پسند آتے تھے اور وہ ان پھولوں کو خریدتے تھے تاہم اب زمانے نے کروٹ بدلی کشمیر میں پائے جارہے نایاب پھولوں کی کئی اقسام لفت ہوچکی ہے ۔ پھولوں کے کاروبار سے جڑے افراد نے سی این آئی کو بتایا کہ پھولبانی ایک اچھی صنعت ہے جس کے ذریعے ہم روزگار کمالیتے ہیں اور موجودہ دور میں پھولبانی کی صنعت کی جانب نوجوان دلچسپی لینے لگے ہیں تاہم سرکار کی جانب سے اس صنعت کی اور عدم توجہی کی وجہ سے اس سے جڑے افراد مایوسی کے شکار ہوچکے ہیں کیوں کہ یہاں پر اُگائے جانے والوں پھولوں کی بیرون ریاستوں میں مانگ اب کم ہوچکی ہے اور ریاستی سرکار اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے جڑے افراد کو حالات مخدوش ہونے کے نتیجے میں کافی نقصا ن اُٹھانا پڑتا ہے تاہم سرکار ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کو مایوس ہی کردیتی ہے ۔ ان لوگوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے یہاں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان روز گار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں وہ اگر اس صنعت کی طرف دھیان دیں گے تو ان کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس صنعت کی طرف راغب کرنے کیلئے سرکار کو چاہئے کہ وہ ا س صنعت کی طرف دھیان دے کر روزگار کے وسائل پیدا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اب نوجوان اس صنعت کو پھر سے اپنانے لگے ہیں لیکن اس صنعت کو فروغ دینے میں سرکار ناکام ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں نوجوان مایوسی کے شکار ہورہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس صنعت کو پھر سے فروغ دینے کیلئے سرکار کو آگے آنا چاہئے ۔

Comments are closed.