کپواڑہ بس اسٹینڈ میں گرینیڈ برآمد ، بعد میں ناکارہ بنایا گیا ؛ ڈانگر پورہ پلوامہ میں کم شدتی دھماکے سے سنسنی ، کوئی نقصان نہیں
سرینگر/05مارچ/سی این آئی// شمالی ضلع کپواڑہ کے بس اسٹینڈ میںنا معلوم مسلح افراد نے جمعہ کی صبح فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈانگر پورہ علاقے میں کم شدت والے دھماکے سے سنسنی پھیل گئی تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں ایک گرینیڈ بر آمد ہوا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کونشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔ گرینیڈ کے بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے واردا ت پر پہنچ گئی جنہوںنے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میںنہیںلائی گئی ۔ ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس اسٹینڈ میں ایک زنگ آلودہ گرینیڈبر آمد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ آیا مذکورہ گرینیڈ فورسز کو نشانہ بناکر پھینکا گیا تھا یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو کسی نقصان کے بغیر ناکارہ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ڈانگر پورہ پلوامہ میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک دکان کے نزدیک پُر اسرار طور پر کم شدتی دھماکہ ہوا ۔ پولیس کے ایک سنیئر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے ایک کم وزنی آئی ای ڈی دکان کے نیچے چھپائی تھی جس کو زور دار دھماکہ کے ساتھ اڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے کوئی نقصان نہیںہوا ۔ پولیس کے مطابق معاملے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.