سرینگر /3مارچ / کے پی ایس : وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے چاڈورہ سے برن وار تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتا یاکہ مذکورہ سرخ کے ساتھ وابستہ افراد کا عبور ومرور سخت مشکل بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برفباری سے پہلے اگرچہ سڑک کی حالت قدرے بہتر تھی تاہم برفباری کے بعد ٹریکٹروں،جے سی بی یا مشینوں کو بروئے کارلاکر برف ہٹایا گیا تاہم اس دوران سڑک میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت کافی مشکل بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے ساتھ درجنوں دیہات کے لوگ منسلک ہیں ۔لیکن سڑک کی خرابی کے باعث ان کو سخت مشکلات کاسامنا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے فوری طورٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.