سرینگر/03مارچ : اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوئوںکی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ، اونتی پورہ پولیس نے 42 آر آر اور 180 بٹالین سی آر پی ایف کے ہمراہ اونتی پورہ کے سیراورپستونہ کے جنگلاتی علاقے میںجنگجوئوں کے ایک کمین گاہ کو پردہ فاش کیا۔دوران تلاشی سیکورٹی فورسز کے مشترکہ ٹیم نے حزب المجاہدین جنگجوئوں کے ایک کمین گاہ کو تباہ کردیا گیااس کمین گاہ کا سائز تقریبا 5 فٹ ٌ 7فٹ ٌ 4فٹ تھا۔اس کمین گاہ سے حزب المجاہدین کا قابل اعتراض مواد اور دیگر سامان جیسے برتن وغیرہ بر آمدکیا گیا ، بازیاب ہونے والے تمام سامان کو تفتیش کے مقصد سے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال میں ایف آئی آر نمبر 14/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندرج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.